• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فائنل کے انتظامات مکمل، 15ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات

شائع March 25, 2018
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور فائنل میچ کے دوران 15ہزار سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال پی ایس ایل فائنل کے سلسلے میں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم اور اردو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سہیل انور سیال نے اردو یونیورسٹی گراؤنڈ میں بنائے گئے پارکنگ ایریا کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر داخلہ سندھ کے ہمراہ ایڈشنل آئی جی کراچی، بریگیڈیئر شاہد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنا وعدہ پوا کردیا اور پی ایس ایل فائنل کی دونوں ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔ ٹیم کوئی بھی جیتے، لیکن جیت بالاآخر پاکستان کی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے قانون کے مطابق سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے اور ہم سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ 9 سال بعد شہر قائد میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے اور میچ دیکھنے کیلئے وزیر اعظم، وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر شخصیات بھی اسٹیڈیم آئیں گی۔ سب مل کر میچ دیکھیں گے تو عالمی سطح پر اچھا تاثر جائے گا۔

دوسری جانب پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا ہے اور کراچی کی رونقیں دیکھ کر شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

ادھر ٹریفک پولیس بھی سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں اسٹیڈیم کے اطراف تمام شاہراہیں بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر گامزن رکھنے میں مصروف رہے گی۔

کارساز روڈ، ڈالمیا روڈ اور حسن اسکوائر ونیو ٹاؤن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی اور میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں پارکنگ کے لیے مختص سات مقامات پر پارک کریں گے جس کے بعد وہ پیدل وشٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچیں گے۔

فائنل دیکھنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اسٹیڈیم پہنچنے کا وقت دوپہر 12 بجے سے شام 5بجے تک ہی ہوگا جس کے بعد کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں شام 6 بجے اسٹیڈیم لایا جائے گا اور 8 بجے دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024