• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

وزیر اعظم پی ایس ایل فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے

شائع March 24, 2018
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو میچ دیکھنے کی دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو میچ دیکھنے کی دعوت دی۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے آئیں گے اور فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو کراچی میں ہونے والے فائنل میچ کو دیکھنے کی دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے اور وہ اس اہم مقابلے کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی میچ دیکھیں گے۔

ادھر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، صدر پاکستان ممنون حسین، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، فوج کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر کو بذریعہ خط میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے خط میں تحریر کیا کہ حکومت سندھ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سندھ کے عوام پی ایس ایل کے فائنل میچ کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس اہم موقع پر سندھ کے عوام کی طرف سے آپ کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ اس کے ساتھ ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، تین صوبوں کے گورنر، چیئرمین سینیٹ، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور دیگر اہم سیاسی رہنما شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024