• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سیکیورٹی اداروں نے سنبھال لیا، وزیراعلیٰ انتظامات سے مطمئن

شائع March 24, 2018

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کا ایک بار پھر جائزہ لینے کے لیے اسٹیڈیم آئے ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بخیر و عافیت سے پی ایس ایل فائنل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امید کا اظہار کیا کہ آئندہ برس پی ایس ایل کا ایک میچ حیدرآباد کے نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کروایا جائے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے پی ایس ایل فائنل سے ایک روز قبل ہی نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کو عام لوگوں کے لیے بند کردیا گیا۔

25 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم کے چودہ گیٹ کھولیں جائیں گے، جبکہ جن کے پاس ٹکٹ یا ’گیٹ پاس‘ موجود ہوگا صرف وہی افراد اسٹیڈیم کے اندر داخل ہوسکیں گے۔

دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کل (25 مارچ کو) 2016 کی چیمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ غیر ملکی کرکٹ آفیشلز اور دیگر مہمان بھی آج کراچی پہنچیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024