• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل فائنل کیلئے غیرملکی میچ آفیشلز بھی کراچی آئیں گے

شائع March 23, 2018

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مقابلوں اور فائنل کھیلنے کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے بعد غیرملکی آفیلشز نے بھی کراچی آنے کو تیار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے امپائرز اور میچ ریفری کا اعلان کر دیا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز روشن ماہناما فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے فائنل میں علیم ڈار اور شوزب رضا فیلڈ امپائر ، احمد شہاب، راشد ریاض تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔

قبل ازیں ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچی جس میں شامل تمام غیرملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔

پشاور زلمی کی ٹیم کے ہمراہ کراچی آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، آندرے فلیچر، لیام ڈاسن اور کرس جارڈن شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کی بھی کراچی آمد متوقع ہے۔

ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچانے کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف روڈ کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اس دوران شہر کی سب سے اہم شاہراہ کے تمام پیٹرول پمپ بھی بند کرا دیے گئے تھے۔

دوسری جانب فائنل میں جگہ بنانے والی سابق چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی کراچی پہنچے گی جس میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے تاہم ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ فائنل کے روز تماشائیوں کی میدان آمد کے لیے خصوصی شٹل کا انتظام کیا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024