• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل فائنل: کراچی کے ہوٹل کرایوں میں 15 فیصد اضافہ

شائع March 23, 2018

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان کے مختلف شہروں سے تماشائیوں کی آمد کے سبب کراچی کے مختلف ہوٹلز کی روم بکنگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ کرایوں میں بھی اوسط 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق ہوٹل ریزرویشن اسٹاف نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کے لیے کمروں کی بکنگ میں معمول سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اسٹاف کا کہنا تھا کہ کمروں کی زائد بکنگ کی وجہ سے اہم ہوٹلز 95 فیصد کمرے بُک ہوچکے ہیں۔

درمیانے اور چھوٹے ہوٹلز میں بھی کمروں کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے اور کمروں کی دستیابی کم ہونے کی وجہ سے ہوٹلز کے کرایوں میں 15 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کو تیار

ہوٹل ریزرویشن اسٹاف نے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے مہمان آرہے ہیں جبکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024