• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل 4 کے آدھے میچز پاکستان میں ہوں گے، نجم سیٹھی

شائع March 23, 2018 اپ ڈیٹ March 24, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بورڈ کو اگلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آدھے میچز کو کراچی اور لاہور میں کرانے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں ہم ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں گے جس میں جمعرات اور جمعہ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اور ہفتہ اور اتوار کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان کے لیے مزید بیرون ممالک کی ٹیموں کی میزبانی کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ 25 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے بعد قومی ٹیم کے بیرونی دورے شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: نیشنل اسٹیڈیم شائقین کا منتظر

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہورہا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی اور اس کے بعد ہمارے پاس موقع نہیں ہے کیونکہ ہم کھیلنے کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگست اور ستمبر میں ہم ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے ساتھ 5 سے 7 میچز ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کھیلنے کے لیے جگہ بنارہے ہیں تاہم اب تک یہ فیصلہ حتمی نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے آپشنز کو دیکھ رہے ہیں لیکن ہمارے پاس بیرون ملک کی میزبانی کا وقت نہیں ہے تاہم انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ ٹیمیں ہیں جو پاکستان میں کھیلنا چاہتی ہیں اور ہم ان کے ساتھ اگلے سال کا منصوبہ بنارہے ہیں اور ہم اعلیٰ سطح کی ٹیموں کو پاکستان لانا چاہتے ہیں جن سے ہم 3 سے 4 میچز نہیں پوری سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب وقت نہیں ہے اور ہمیں تیاری کرنی ہوگی اور ایسا ہونے سے قبل قومی سطح پر سیکیورٹی کی صورتحال کو بھی بہترین بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر برتری

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اسلام آباد اور پشاور میں اسٹیڈیم کی تعمیر کی خوشخبری بھی سنائی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں ابھی مزید پی ایس ایل ہونے باقی ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کی فائنل کی طرف دیکھ رہے اور ایک جانب پہلی چیمپیئن شپ جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ہے جبکہ پشاور زلمی دوسری چیمپیئن شپ جیت کر سامنے آئی ہے، اب فائنل جو بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024