• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئی

شائع March 23, 2018
پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لیام ڈاسن اور آندرے فلیچر کراچی ایئرپورٹ پر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں— فوٹو: عبدالغفار
پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لیام ڈاسن اور آندرے فلیچر کراچی ایئرپورٹ پر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں— فوٹو: عبدالغفار

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو شیڈول فائنل کھیلنے کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم جمعرات کی رات 10 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی اور ٹیم تقریباً 12 بجے کراچی پہنچی۔

پشاور زلمی کی ٹیم کے ہمراہ غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی آئے ہیں جس میں کپتان ڈیرن سیمی، آندرے فلیچر، لیام ڈاسن اور کرس جورڈن بھی شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کی بھی کراچی آمد متوقع ہے۔

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— تصویر: عبدالغفار
دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں— تصویر: عبدالغفار

ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ایئرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچانے کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف روڈ کو بند کردیا گیا جبکہ اس دوران شہر کی سب سے اہم شاہراہ کے تمام پیٹرول پمپ بھی بند کرا دیے گئے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے کراچی پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024