• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل کے باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر برتری

شائع March 23, 2018

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جہاں باہمی مقابلوں میں یونائیٹڈ کو زلمی پر معمولی برتری حاصل ہے۔

اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں ہونے والے مقابلوں پر نظر دوڑائی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو معمولی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ایونٹ کے تینوں ایڈیشن میں کُل 7 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی جبکہ تین میں فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔

دونؤں ٹیمیں پہلی مرتبہ 2016 میں ہونے والے ایڈیشن میں مدمقابل آئی تھیں جب دونوں راؤنڈ میچوں میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسی ایڈیشن کے تیسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

2017 میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پشاور زلمی کو دونوں راؤنڈ میچوں میں شکست دی تھی۔

ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو 34 رنز سے مات دے کر فتح سمیٹی لیکن رواں ایڈیشن کے دوسرے راؤنڈ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 26 رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی مقابلوں میں 4-3 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دونوں ٹیمیں اب تک پلے آف مرحلے میں صرف ایک مرتبہ 2016 میں آمنے سامنے آئیں جس میں یونائیٹڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی اور یہ برتری انہیں فائنل میچ کیلئے بھرپور اعتماد بخشے گی۔

ادھر اگر مجموعی طور پر ایونٹ میں کامیاب ترین ٹیم کی بات کی جائے تو پشاور زلمی کو یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے اور انہوں نے اب تک تینوں ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 19 فتوحات سمیٹیں ہیں جبکہ اس فہرست میں یونائیٹڈ کی ٹیم 18 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس لحاظ سے ایونٹ کی تاریخ کی دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024