• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کامران اکمل نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنا دیا

شائع March 22, 2018

لاہور: پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

کامران اکمل نے کراچی کنگز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں 8 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے ایونٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 43 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ کامران اکمل نے 33 میچز میں 49 چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تیز ترین 50 بنا دی

اس کے ساتھ ساتھ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا عمر اکمل، کیون پیٹرسن اور شرجیل خان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا جہاں چاروں کھلاڑیوں نے 8، 8 چھکے لگا رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ کامران اکمل نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میں کراچی کنگز کے خلاف صرف 27 گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، جس کی بدولت زلمی نے کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024