• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’چھما چھما‘ گرل ارمیلا ماٹونڈکر اور ’بے وفا بیوٹی‘

شائع March 22, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی ’چھما چھما‘ گرل 44 سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے قریبا 10 سال بعد فلمی دنیا میں ایک آئٹم گانے سے واپسی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے طویل عرصے بعد آئٹم گانے میں ایک ایسے وقت میں جلوے دکھائے ہیں، جب کہ بولی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں کو شامل کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

تاہم ارمیلا ماٹونڈکر کے آئٹم گانے ’بے وفا بیوٹی‘ کو سراہا جا رہا ہے۔

44 سالہ ارمیلا ماٹونڈکر نے تھرلر رومانٹک فلم ’بلیک میل‘ کے گانے ’بے وفا بیوٹی‘ پر پرفارمنس کرکے نہ صرف فلمی دنیا میں بہترین طریقے سے واپس کی ہے، بلکہ ان کی پرفارمنس سے آئٹم سانگز کو فلموں میں شامل نہ کرنے والے ناقدین بھی خاموش دکھائی دے رہے ہیں۔

’بے وفا بیوٹی‘ میں ارمیلا ماٹونڈکر کو ایک ڈانس کلب میں پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ گانے میں پس منظر کے طور پر فلم کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارمیلا کی شادی پر رشی کپور کا دلچسپ پیغام

’بے وفا بیوٹی‘ کو پونی پانڈے نے گایا ہے، جب کہ اسے امت تریوادی نے کمپوز کیا ہے، اس منفرد گانے کے بول امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے ہیں۔

عرفان خان، کرٹی کلہاری، دیویا دتا، ارونودے سنگھ اور اومی وائڈیا کی اس فلم کی ہدایات ابھینے دیو دے رہے ہیں۔ عرفان خان کی اس فلم کو آئندہ ماہ 6 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر اگرچہ 2014 میں مراٹھی فلم میں نظر آئیں تھی، تاہم وہ فلم میں بطور مکمل اداکار آخری بار 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ای ایم آئی‘ میں نظر آئی تھیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے 1980 میں بطور چائلڈ اسٹار مراٹھی فلم ’زاکول‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ 1981 میں کل یگ اور 1983 میں بولی وڈ فلم ’معصوم‘ میں نظر آئیں۔

)

ارمیلا ماٹونڈکر کو شہرت 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رنگیلا‘ سے ملی، انہوں نے ’بلیک میل‘ کے آئٹم گانے ’بے وفا بیوٹی‘ سے قبل بھی متعدد آئٹم گانوں پر پرفارمنس کی۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے 2016 میں اچانک صنعتکار میر محسن اختر سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا، شادی کے 2 سال بعد وہ اب آئٹم سانگ سے بولی وڈ میں واپس ہوئی ہیں۔

ان کے دیگر مشہور گانوں میں ’چھما چھما‘، ’محبوبہ محبوبہ‘، ’قیامت قیامت‘، ’ہارے رے‘ اور ’ہاں مجھے پیار ہوا اللہ میاں‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024