• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل: فائنل کی دوڑ کےلیے پشاور اور کراچی کا مقابلہ آج ہوگا

شائع March 21, 2018

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 3 کے پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔

تاہم لاہور کا موسم ابر آلود ہونے کے باعث بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے اور میچ بارش سے متاثر بھی ہوسکتا ہے۔

آج ہونے والے دوسرے ایلیمنیٹر میں کامیاب ہونے والی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور-کوئٹہ پلے آف مقابلے اور داستان صرف ایک رن کی!

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو پشاور زلمی نے ایلیمنیٹر 1 میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر دوسرے ایلیمنیٹر کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم کوالیفائر ہار کر بھی دوسرے ایلیمنیٹر میں پہلے ہی پہنچ چکی تھی۔

پی ایس ایل کے آج ہونے والے میچ میں پشاور زلمی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو وہیں فٹنس مسائل سے دوچار کراچی کنگرز کی ٹیم میچ میں واپسی کے لیے پر عزم دکھائی دیتی ہے۔

دونوں ٹٰیموں کے کھلاڑیوں پر بات کی جائے میچ سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا اور کپتان عماد وسیم آج کے میچ میں بھی شرکت نہیں کریں گے جبکہ بوم بوم آفریدی پہلے ہی گٹھنے کی انجری کے باعث ایلیمنیٹر 2 نہیں کھیل پائیں گے۔

اس بارے میں شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج کا میچ نہ کھیلنے پر بہت مایوسی ہوئی، گزشتہ برس بھی میں انجری کے باعث لاہور میں فائنل نہیں کھیل سکا تھا۔

دونوں اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث کراچی کنگز کی کپتانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے سپرد کردی گئی، تاہم ان دونوں کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کراچی کنگز میں ذوالفقار بابر، مختار احمد کی شمولیت کا امکان ہے۔

ادھر پشاور زلمی کی ٹیم کو بھی ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے اوپنر تمیم اقبال انجری کے باعث ٹیم میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور وہ اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی اور گلیڈی ایٹرز کے اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ برقرار

اس کے علاوہ پشاور زلمی کی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں تاہم وہ آج کے میچ میں شرکت کریں گے اور اپنی ٹیم کو فتح دلا کر فائنل میں پہنچانے کے لیے کوشش کریں گے۔

ٹٰیموں کے دیگر کھلاڑیوں پر نظر ڈالی جائے تو کراچی کنگز میں خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، جوئے ڈینلی، محمد عامر، عثمان شنواری، ٹیل ملز، عرفان جونیئر شامل ہیں تو وہیں پشاور زلمی کو کامران اکمل، محمد حفیظ، سعد نسیم، حماد اعظم، محمد عارف، وہاب ریاض، حسن علی اور دیگر اہم کھلاڑی کی خدمات حاصل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024