• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

زلمی اور گلیڈی ایٹرز کے اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ برقرار

شائع March 21, 2018

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے پلے آف میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی روایت لگاتار تیسرے سال بھی برقرار رہی۔

منگل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے پلے آف میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن معرکے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ ان دونوں کے درمیان پلے آف مرحلے میں اتنا سنسنی خیز مقابلہ دیکھا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ایونٹ کے دونوں ایڈیشنز میں بھی شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا۔

2016 میں کھیلے گئے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 133 رنز بنائے اور جواب میں محمد نواز کی شاندار باؤلنگ کے سبب زلمی آسان ہدف حاصل نہ کر سکی اور 132رنز ہی بنا سکی، جس کی بدولت گلیڈی ایٹرز نے ایک رن سے فتح اپنے نام کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پھر 2017 کے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 200 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا لیکن ڈیوڈ ملان اور محمد حفیظ کے درمیان 141 رنز کی عمدہ شراکت کے باوجود پشاور زلمی کی ٹیم 199 رنز بنا سکی اور گلیڈی ایٹرز نے ایک مرتبہ پھر ایک رن سے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

رواں سال دوسرے پلے آف میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انور علی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود 156 رنز ہی بنا سکی اور میچ میں ایک رن سے شکست سے دوچار ہوئی، جس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلے میں ایک رن سے فتح کی جنگ کا سلسلہ برقرار رہا۔

اب پشاور زلمی نے لیگ کے تیسرے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024