• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل: پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے حتمی نام سامنے آگئے

شائع March 20, 2018

لاہور: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے میدانوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد ایونٹ کا پلے آف مرحلہ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں شرکت کے لیے لاہور اور کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

چند بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور اور کراچی میں پلے آف مرحلے میں شرکت سے انکار کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کے کئی صفِ اول کے کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

دبئی میں پی ایس ایل کوالیفائر میں فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی اور اس میچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے کراچی میں کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا۔

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے جو بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ان میں ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی، آندرے فلیچر، لیام ڈاسن، کرس جورڈن، تمیم اقبال اور رکی ویسلز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کو جارح مزاج کھلاڑی ڈیوین اسمتھ کی خدمات حاصل نہیں ہوگی جنہوں نے خاندانی وجوہات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا۔

اس کے برعکس گزشتہ دونوں ایونٹس کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جہاں شین واٹسن، بین لافلن اور کیون پیٹرسن پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں جس سے گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پیش قدمی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے محموداللہ اور سری لنکا کے تھسارا پریرا کو ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ رائلی روسو، کرس گرین اور ٹام کوہلر لیڈمور بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح کراچی کنگز کو ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے لاہور میں ہی فائنل تک رسائی کے لیے ایلیمنیٹر 2 میں مقابلہ کرنا ہے، جہاں اسے لینڈل سمنز، جو ڈینلے، کولن انگرام، ٹائمل ملز، روی بھوپارا اور ڈیوڈ ویزے کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

پی ایس ایل کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم سمت پٹیل، اسٹیون فن، لیوک رونچی، جین پال ڈومینی، سیمیول بدری، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024