• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

صحافی و لکھاری محمد حنیف کے لیے ستارہ امتیاز کا اعزاز

شائع March 17, 2018
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

پاکستان کے معروف صحافی و لکھاری محمد حنیف کو حکومت پاکستان نے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک ’ستارہ امتیاز‘ کا اعزاز بخشا ہے۔

خیال رہے کہ ستارہ امتیاز کو ستارہ فضیلت بھی کہا جاتا ہے، اسے حکومت پاکستان یوم آزادی اور یوم پاکستان کے موقع پر کھیل، ادب، فنون لطیفہ، طب اور سائنس سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے شخصیات کو دیتی ہے۔

ادب کے لیے خدمات کے سلسلے میں ستارہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد مشہور شخصیات میں کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر روف پاریکھ، شکیل عادل زادہ اور امینہ سید شامل ہیں۔

ستارہ امتیاز کا اعزاز حاصل ہونے پر محمد حنیف نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے تمام دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

محمد حنیف نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے لیے ان کی صدر پاکستان ممنون حسین سے اچھی ملاقات بھی ہوگی۔

انہوں نے ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ محمد حنیف پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی طور پر پاک فضائیہ میں بطور جنگی پائلٹ شمولیت اختیار کی، تاہم بعد ازاں انہوں نے پاک فوج کی ملازمت ترک کردی۔

محمد حنیف جنگی پائلٹ کی نوکری چھوڑنے کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئے، جہاں وہ 2008 تک برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے وابستہ رہے۔

ان کے کالم مختلف عالمی جرائد و نشریاتی اداروں میں بھی شائع ہوتے رہے، جب کہ ان کی لکھی گئی کتابوں پر تبصرے بھی عالمی میڈیا کی زینت بنے۔

محمد حنیف کی پہلی کتاب ‘اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ 2008 جب کہ دوسری کتاب ’اور لیڈی آف ایلائس بھٹی‘ 2011 میں شائع ہوئی، وہ ان دنوں تیسری کتاب لکھنے میں مصروف ہیں، جو رواں برس ستمبر تک شائع ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ محمد حنیف کو رواں ماہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ان کے علاوہ ملکی و غیر ملکی 141 شخصیات کو بھی یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ادب کے میدان میں خدمات پر کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ڈاکٹر روف پاریکھ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

ڈاکٹر روف پاریکھ اس وقت کراچی یونیورسٹی کے شعبہ تصنیف و تالیف کے ناظم اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ادب سے وابستہ دیگر شخصیات میں آکسفرڈ یونیورسٹی پریس سے منسلک امینہ سید کے علاوہ محسن حامد کو ستارہ امیتاز دیا جائے گا۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے ادب کے میدان سے سید مرتضیٰ شاہ اور حارث خلیق کو شاعری اور دیگر شخصیات میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مرحوم پروفیسر عثمان علی، بلوچستان سے فاروق سرور، ڈاکٹر سید اختر جعفری، شکیل عادل زادہ اور استاد بخاری شامل ہیں۔

صحافت سے حنیف خالد، حفیظ امین، طاہر خلیل اور نواز رضا کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر نشان پاکستان، نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان،ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی، ستارہ قائد اعظم،ستارہ خدمت, تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے کئی شخصیات کو نوازا جائے گا۔

نشان پاکستان کے اعزاز سے کیوبا کے سابق صدر آنجہانی ڈاکٹر فیڈل کاسترو کو نوازا جائے گا، واضح رہے کہ وہ 1976 سے 2008 تک کیوبا کے صدر رہے تھے، 2005 کے زلزلے میں کیوبا نے طب کے میدان میں پاکستان کی بھر پور مدد کی تھی۔

جب کہ عوامی خدمات پر مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو نشان امتیاز ایوارڈ دیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Ahmed Mar 17, 2018 08:16pm
Well deserved He is a great writer and by hid writing i feel he is a person who cares others. thanks

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024