• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

شائع March 16, 2018 اپ ڈیٹ March 17, 2018
شاہد آفریدی نے لگاتار دو اوورز میں مصباح الحق اور چیڈوک والٹن کو آؤٹ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
شاہد آفریدی نے لگاتار دو اوورز میں مصباح الحق اور چیڈوک والٹن کو آؤٹ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آخری راؤنڈ میچ میں باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور 17رنز پر یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز ایلکس ہیلز اور جین پال ڈومینی پویلین لوٹ چکے تھے۔

کپتان مصباح الحق اور چیڈوک والٹن نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی لیکن شاہد آفریدی نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان کی وکٹیں بکھیر کر ٹیم کو اہم کامیابی دلائی بلکہ اگلے اوور میں چیڈوک والٹن کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

63 رنزپر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی اور شاداب خان نے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا خصوصاً آصف علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور چار چھکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹائمل ملز نے ان کی وکٹیں بکھیر کر اسلام آباد یونائیٹڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

اس کے بعد کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دقت پیش نہیں آئی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، عرفان جونیئر اور شاہد آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک آسان ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنرز نے ٹیم کو 33 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، خرم منظور 15 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

لیکن اس کے باوجود جو ڈینلی اور بابرط اعظم نے پیش قدمی جاری رکھی اور اسکور 69 تک پہنچا کر اسلام آباد کی میچ میں واپسی کی موہوم سی امید بھی دم توڑ دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جو ڈینلی اور آئن مورگن کی شکل میں یکے بعد دیگرے دو کامیابیاں ملیں لیکن اس کے باوجود کراچی کنگز کو ہدف کے تعاقب میں کوئی مشکل پیش نہ آئی اور اس نے 17 اوورز میں ہدف حاصل کر کے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن اپنے نام کرکے پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جو ڈینلی 36، کولن انگرام 31 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہے۔

چار وکٹیں لینے پر عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024