• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

نارائن کا باؤلنگ ایکشن پی ایس ایل میں مشکوک رپورٹ

شائع March 16, 2018 اپ ڈیٹ March 19, 2018
سنیل نارائن کا ایکشن ماضی میں بھی رپورٹ ہو چکا ہے۔
سنیل نارائن کا ایکشن ماضی میں بھی رپورٹ ہو چکا ہے۔

نامور ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن ایک مرتبہ پھر مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہو گیا ہے۔

بدھ کو شارجہ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران امپائرز نے نارائن کا ایکشن مشکوک رپورٹ کیا۔

ایکشن مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد نارائن کا نام وارننگ لسٹ کر ڈال دیا گیا تھا اور وہ پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے تھے لیکن قلندرز نے احتیاطاً انہیں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر وارننگ لسٹ پر موجود ہونے کے باوجود کسی باؤلر کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہو تو اسے بقیہ ٹورنامنٹ کیلئے معطل کر دیا جاتا ہے اور وہ بقیہ سیزن میں اپنی ٹیم کی نمائندگی تو کر سکتا ہے لیکن باؤلنگ نہیں کر سکتا۔

نارائن کے مشکوک باؤلنگ ایکشن کی میچ آفیشل رپورٹ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور نارائن کو مشکوک باؤلنگ کیلئے آئی سی سی کے طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہو گا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ سنیل نارائن کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب معطلی کا شکار رہے ہیں۔

جب 2014 میں آئی سی سی نے مشکوک ایکشن کے حامل باؤلرز کے خلاف کارروائی کا بیڑا اٹھایا تو اسی سال چیمپیئنز لیگ ٹی20 ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا۔

تاہم ناران کی مشکلات میں اصل اضافہ اس وقت ہوا جب نومبر 2015 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ان کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تاہم اپریل 2016 میں ایکشن درست کرنے کے بعد انہیں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024