• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عرفان خان میں 'خطرناک بیماری' کی تشخیص ہوگئی

شائع March 16, 2018

بولی وڈ اسٹار عرفان خان نے آخرکار اعلان کیا ہے کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں اپنی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا ' مجھے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر نے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کی تشخیص کی ہے جو کہ یقیناً مشکل مرحلہ ہے مگر اپنے ارگرد موجود افراد کی محبت اور مضبوطی نے میرے اندر امید پیدا کی ہے'۔

ان کا اس پیغام میں مزید کہنا تھا کہ وہ علاج کے لیے بھارت سے باہر جائیں گے 'اس کے باعث مجھے ملک سے باہر جانا ہوگا اور میں ہر ایک سے دعاﺅں کی درخواست کرتا ہوں '۔

نیورو اینڈوکرائن ٹیومر ایسی رسولی ہے جو کہ ہارمونل اور اعصابی نظام کے خلیات میں نمایاں ہوتی ہے۔

عام طور پر اس مرض میں ہارمون پیدا کرنے والے اعصابی خلیات میں ٹشوز کی نشوونما غیرمعمولی ہوجاتی ہے،عموماً آنتوں میں یہ مرض سامنے آتا ہے، مگر یہ مرض لبلبے، پھیپھڑوں اور جسم کے کسی بھی حصے میں بھی نمودار ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شوہر کی بیماری پر عرفان خان کی اہلیہ کی وضاحت

اکثر یہ سنگین نہیں ہوتی مگر کچھ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں،

بولی وڈ اسٹار نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ جسم کے کس حصے میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں عرفان خان نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کسی خطرناک مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں : عرفان خان کو خطرناک مرض لاحق ہوگیا

عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

خیال رہے کہ عرفان خان کی کامیڈین بلیک فلم ’بلیک میل‘ رواں برس اپریل کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اس کے ساتھ کریٹی کلہاری جلوہ گر ہوں گی۔

اس کے علاوہ عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ بھی رواں برس کے اختتام تک آنے کا امکان ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Proud Pakistani Mar 16, 2018 10:37pm
May Allah give you Shifa and protect you from the disease

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024