• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز: ٹکٹ کی قیمتیں آدھی کر دی گئیں

شائع March 16, 2018 اپ ڈیٹ April 2, 2018
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے ٹکٹ 20مارچ سے دستیاب ہوں گے اور پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم اپریل سے تین اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی اور سیریز کے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

میچوں میں شائقین کی دلچسپی اور اسٹیڈیم میں آمد یقینی بنانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کی نسبت سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے سے کم کرکے پانچ سو روپے کردی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ بقیہ انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھی گئی ہیں اور سب سے مہنگا ٹکٹ وی وی آئی پی انکلوژر کا ہو گا جس کی قیمت 6ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے کم از کم ٹکٹ ایک ہزار اور سب سے مہنگا ٹکٹ 12ہزار روپے کا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024