• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سیمی نے زلمی کی فتح یونس خان کے نام کردی

شائع March 16, 2018
پشاور زلمی کے مینٹور یونس خان بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے کراچی آ گئے ہیں۔
پشاور زلمی کے مینٹور یونس خان بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے کراچی آ گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کی کراچی کنگز کے خلاف فتح قومی ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے مینٹور یونس خان کے نام کردی۔

جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔

اگر پشاور زلمی کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی قوم ٹیم کے سابق یونس خان کے نام کر دی جو ٹیم کے مینٹور ہیں۔

یونس خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات سے کراچی آ گئے ہیں، یونس کا ایک بیٹا اویس اور بیٹی عمارہ بھی ہے۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم کل واپس آئیں گے اور دوبارہ جیتیں گے، شائقین زلمی کی حمایت جاری رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024