• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سہیل خان کی 'مضحکہ خیز' حرکت پر کیون پیٹرسن کا دلچسپ ٹوئٹ

شائع March 15, 2018

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کو ساتھی کرکٹر یاسر شاہ کی طرف تھرو پھینکنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بدھ کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں میچ کے اختتامی مراحل میں ایک مضحکہ خیز واقعہ دیکھنے کو ملا جس پر سہیل خان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19ویں اوور میں سہیل خان نے یاسر شاہ کو فیلڈنگ میں تبدیلی کیلئے آواز دی اور ان کی جانب سے توجہ نہ پا کر فاسٹ باؤلر نے غصے میں گیند پوری قوت سے ان کی جانب تھرو کی اور لیگ اسپنر انتہائی خوش قسمت تھے کہ گیند ان کے سر پر نہ لگ سکی۔

اس موقع پر سہیل خان کی اس بچگانہ حرکت پر یاسر شاہ نے بھی برہمی کا اظہار کیا اور میچ کے اختتام پر فاسٹ باؤلر سے ہاتھ بھی نہ ملایا۔

واضح رہے کہ سہیل خان نے یہ حرکت ایک ایسے موقع پر کی جب میچ میں لاہور قلندرز کی پوزیشن مضبوط اور ان کی فتح صاف نظر آ رہی تھی اور کسی بھی قسم کا تناؤ کا ماحول نہیں تھا لیکن اس کے باوجود فاسٹ باؤلر کی جانب سے اس طرح کا رویہ سمجھ سے بالاتر تھا۔

سہیل خان کی اس حرکت پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نامور انگلش بلے باز کیون پیٹرسن بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی مضحکہ خیز حرکت آج تک نہیں دیکھی۔

پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ایسی مضحکہ خیز حرکت آج تک نہیں دیکھی کہ جب باؤلر نے فیلڈر کی توجہ نہ پاتے دیکھ کر اس کی جانب تھرو پھینک دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024