• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ایس ایل: کراچی کا پشاور، اسلام آباد کا کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا

شائع March 15, 2018

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 3 کے آخری مرحلے میں آج 2 مقابلے ہوں گے، پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچز میں سے پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

آج ہونے والے پہلے میچ کی بات کی جائے تو یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے کیونکہ اگر کراچی کنگز اس میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ پلے آف کے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ پشاور کی ٹیم کی ناکامی کی صورت میں پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

دونوں ٹٰیموں کے درمیان سیزن 3 میں اب تک ایک میچ کھیلا گیا ہے جس میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی، اس کے ساتھ ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو کراچی کنگرز عماد وسیم کی عدم موجودگی میں آئن مورگن کے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ان کے علاوہ شاہد آفریدی، جوئے ڈینلی، بابر اعظم، روی بوپارہ، کولن انگرام، محمد عامر، عثمان شنواری، عرفان جونیئر شامل ہیں تو دوسری طرف پشاور زلمی میں کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی، حارث سہیل، تمیم اقبال اور کرس جورڈن شامل ہیں۔

پی ایس ایل میں ہونے والے دوسرے میچ کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی فتوحات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو وہیں کوئٹہ کی ٹیم شکست کے بعد واپسی کی کوشش کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیزن 3 میں اب تک ایک میچ کھیلا گیا ہے، جس میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو کپتان مصباح الحق، آصف علی، صاحبزادہ فرحان، لوک رانکی، جے پی ڈومنی، شاداب خان، محمد سمی، حسن طلعت اور فہیم اشرف کی خدمات حاصل ہے تو وہیں کوئٹہ کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، رلی روسو، محمد نواز، جیسن رائے، اسد شفیق، راحت علی، حسان خان اور انور علی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024