• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل فائنل: ٹکٹوں کے حصول میں شائقین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 3 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز تو ہوگیا تاہم مانگ میں اضافے کے باعث شائقین کو ٹکٹوں کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بیشتر شائقین ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرائے جانے کے اعلان کے بعد شائقین کا جوش و خروش عروج پر تھا اور ہر کوئی فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھنے کے لیے پر امید تھا۔

اسی سلسلے میں پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن یا نجی کوریر کمپنی ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز پر شروع ہونی تھی، تاہم ٹکٹوں کی مانگ میں اضافے باعث رات گئے ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا اور بیشتر صارفین آن لائن ٹکٹ کے حصول میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی سب سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی تھی جبکہ اس کے بعد 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے کے ٹکٹ رکھے گئے تھے۔

ٹکٹوں کے حصول میں کامیاب شائقین—فوٹو: ڈان نیوز
ٹکٹوں کے حصول میں کامیاب شائقین—فوٹو: ڈان نیوز

دوسری طرف ایکسپریس سینٹرز پر بھی شائقین کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی قطاریں لگالیں اور سب سے کم قیمت ایک ہزار روپے والے ٹکٹ محض 2 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے اور انتخاب عالم، محمد برادرز اور وسیم باری انکلوژر کے ٹکٹس مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ . ٹکٹوں کی فروخت کے دوران ٹی سی ایس سینٹرز پر رش کے باعث بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی جبکہ حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر موجود رہی۔

اس موقع پر ٹکٹ کے حصول میں کامیاب ہونے والے شائقین کا کہنا تھا کہ وہ 10 سال بعد کراچی میں ایسا کرکٹ میچ ہورہا ہے، جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، لہٰذا وہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرنا چاہتے ہیں۔

شائقین کا کہنا تھا کہ وہ ٹکٹ کے حصول کے لیے رات بھر جاگتے رہے اور صبح 5 بجے سے ٹی سی ایس سینٹرز کے باہر موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024