• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

فخر کی شاندار بلے بازی، لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

شائع March 14, 2018 اپ ڈیٹ March 15, 2018
—فوٹو:پی ایس ایل
—فوٹو:پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندار بلے بازی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور اینٹن ڈیویچک نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم راحت علی نے 43 کے اسکور پر ڈیوچک کو آؤٹ کرکے لاہور کو پہلا نقصان پہنچایا۔

آغا سلمان آؤٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے جو صرف ایک رن بنانے کے بعد میرحمزہ کا نشانہ بنے۔

کپتان مک کولم نے 73 رنز کے مجموعے تک فخر زمان کا ساتھ دیا لیکن انھیں حسان خان نے آؤٹ کر کے لاہو ر قلندرز کی تیسری وکٹ گرا دی۔

فخرزمان نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے لیکن انھوں نے ٹیم کو ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی پوزیشن دلا دی۔

فخرزمان 141 کے مجموعی اسکور پر 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

جس کے بعد گلریز صدف اور سنیل نرائن نے ایک اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 186 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

گلریز صدف 42 اور سنیل نرائن 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے راحت علی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنھوں نے 4 اوورز میں 51 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز بھی جارحانہ تھا جہاں شین واٹسن اور جیسن روئے نے 5 اوورز میں 52 رنز بنائے تاہم شاہین آفریدی نے شین واٹسن کو آؤٹ کرکے پہلا نقصان پہنچایا۔

جیسن روئے 56 کے اسکور پر 36 رنز بنا کر سنیل نرائن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کیون پیٹرسن بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور نرائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

یاسر شاہ نے 7 رنز بنانے والے رمیض راجا جونیئر کو 76 اور 4 رنز بنانے والے انور علی کو 92 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

مک کلینگن نے جارحانہ انداز میں کھیلنے والے رلی روسو کو 120 کے اسکور پر قابو کرلیا جنھوں نے 5 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے تھے۔

کپتان سرفراز احمد 6 بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنا دیا تاہم ٹیم کو کامیابی دلا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلانے میں ناکام ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوور میں 6 وکٹوں پر 169 رنز بنائے اور میچ 17 سے رنز سے ہار گئے۔

سرفراز احمد 28 اور محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نرائن اور یاسر شاہ نے بالترتیب 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں لاہور قلندرز نے عمر اکمل کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں منتخب نہیں کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے اور حمزہ میر کو شامل کیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024