• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل: پہلی پوزیشن کی جنگ کیلئے کوئٹہ کو لاہور کا چیلنج درپیش

شائع March 14, 2018

شارجہ: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے 26ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں مدِ مقابل ہوں گے۔

آج کھیلا جانے والا میچ پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز ہونے کے لیے اہمیت کا حامل نہیں ہے تاہم یہ میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے انفرادی طور پر اہمیت رکھتا ہے۔

سرفراز احمد کی سربراہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جو لاہور قلندرز کے خلاف میچ جیت کر سرِ فہرست دو ٹیموں میں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں کیونکہ پوائنٹس ٹیبل پر موجود دو ٹاپ ٹیموں کو پلے آف میں شکست کے باوجود فائنل تک رسائی کا موقع حاصل ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے تاہم گزشتہ 2 میچز کی پرفارمنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برینڈن میک کلم کی ٹیم پی ایس ایل تھری کا اختتام جیت کے ساتھ کرنے کی خواہشمند دکھائی دیتی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے اپنے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سُپر اوور میں شکست دے دی تھی۔

سوشل میڈیا پر عوامی ردِ عمل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے اس میچ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے دلچسپ مقابلہ قرار دیا گیا۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں یہ میچ بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں گی، تاہم کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کی گزشتہ میچوں میں عمدہ کارکردگی اور جیسن رائے کی ٹیم میں شمولیت کے بعد کوئٹہ کو لاہور پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل میں 5 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جہاں 4 مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ لاہور قلندرز ایک مرتبہ فتح یاب ہوسکا۔

پی ایس ایل تھری کے دوران کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024