• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پی ایس ایل2018: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مشکل میں

شائع March 14, 2018
ملتان سلطانز کی پلے آف میں رسائی کا دارومدار پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی کارکردگی پر ہو گا۔
ملتان سلطانز کی پلے آف میں رسائی کا دارومدار پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی کارکردگی پر ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے لگاتار چار میچوں میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کی پلے آف مرحلے تک رسائی خطرات سے دوچار ہو گئی ہے اور ان کی ایونٹ میں رسائی کا دارومدار پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی آئندہ میچز میں کارکردگی پر ہو گا۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم چھ میچوں میں فتوحات کے ساتھ 12پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے جبکہ ابھی ان کے دو میچز باقی ہیں اور موجود فارم کو دیکھتے ہوئے ان کی مزید فتوحات کے امکانات کافی روشن نظر آتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 10 پوائنٹس ہیں اور آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ساتھ دونوں ہی ٹیموں نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے البتہ پوائنٹس ٹیبل پر صف اول ٹیم کا فیصلہ آئندہ میچز کے نتائج پر ہو گا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدائی چھ میچوں میں شکست کے بعد پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی تھی اور اب پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان پلے آف مرحلے رسائی کی جنگ ہو گی۔

کراچی کنگز اس وقت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے لیکن ابھی ان کے دو میچ باقی ہیں اور ایک بھی میچ میں فتح کی صورت میں وہ باآسانی پلے اف کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔

ملتان سلطانز کل نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں لیکن ان کے تمام 10 میچ مکمل ہو چکے ہیں اور ان کی قسمت کا فیصلہ اب کراچی کنگز اور خصوصاً پشاور زلمی کے ہاتھوں میں ہے۔

پشاور زلمی کے ایونٹ میں اب صرف دو میچ باقی ہیں اور وہ اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں لہٰذا پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے انہیں ہر حال میں اپنے دونوں میچوں میں کامیابی درکار ہو گی جو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف شیڈول ہیں۔

اگر پشاور کی ٹیم اپنے دونوں میچ جیت جاتی ہے تو وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی اور ملتان سلطانز کی اگلے مرحلے میں رسائی کا دارومدار کراچی کنگز کی کارکردگی پر ہو گا۔

اگر کراچی دونوں میچ ہار جاتی ہے تو پھر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں کے یکساں 9 پوائنٹس ہوں گے اور ایسی صورت میں اگلے مرحلے تک رسائی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔

ادھر پشاور زلمی اگر ایک بھی میچ ہار جاتا ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا اور ملتان سلطانز اور کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024