• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ 15مارچ سے دستیاب

شائع March 13, 2018

کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ 15مارچ 2018 سے ے-وہ ڈاٹ کام(Yayvo.com) اور ٹی سی ایس کے متخب سینٹرز پر فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

فائنل کے ٹکٹ کراچی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، رائیونڈ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدرآباد میں موجود ٹی سی ایس کے 78 ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے اور ان سینٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے سبب ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہو گی اور ٹکٹ خریدتے وقت خریدار کے پاس اپنا اصل شناختی کارڈ لازماً ہونا چاہیے۔

ٹکٹ کی قیمتیں ایک ہزار، 4ہزار، 8ہزار اور 12ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی سی ایس پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایونٹ کے کی ٹرافی ان کے مینجمنٹ سپرد کی تھی جو متحدہ عرب امارات سے ٹرافی کو کراچی لائے گی۔

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے دونوں ایلیمنیٹر کے ٹکٹ پہلے ہی ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز اور Yayvo.com پر دستیاب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024