• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عماد وسیم ہسپتال میں ڈاکٹرز کے زیرِ نگرانی

شائع March 12, 2018

دبئی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی صحت بہتر ہوگئی مگر وہ شام تک ہسپتال میں معمول کے مطابق ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی رہیں گے۔

11 مارچ کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں کراچی کے کپتان عماد وسیم باؤلر محمد عامر کی گیند پر لاہور کے سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے پیچھے کی جانب گر گئے تھے اور اس دوران ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے عماد وسیم اب بہتر ہیں، اور ابھی انہیں ہسپتال میں دیکھ کر آیا ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عماد وسیم اس وقت ہسپتال میں ہی ہیں، اور وہ بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک نے کہا کہ عماد وسیم مضبوط اعصاب کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: قلندرز کا پیغام، ’ہم تو ڈوبے صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے‘!

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کسی طرح کی انجری کا شکار نہیں ہوئے۔

مکی آرتھر نے بتایا کہ عماد وسیم اب بھی ہسپتال میں ہی موجود ہیں تاہم ان کا سی ٹی اسکین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 11 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے ایونٹ کی روایتی حریف کراچی کنگز کو سُپر اوور میں 2 رنز سے شکست دے کر اس کے سامنے پلے آف مرحلے میں پہنچے کے لیے مشکلات پیدا کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024