• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل: کراچی کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے لاہور کا چیلنج درپیش

شائع March 11, 2018

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 24ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جہاں کراچی کیلئے جیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

رواں برس کے ایونٹ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ ہے جبکہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 27 رنز سے فاتح رہی تھی۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، تاہم اسے فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بقایا 3 میچز میں سے صرف ایک فتح درکار ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے تاہم اس کی جیت کی صورت میں کراچی کنگز پر آئندہ میچز جیتنے کا دباؤ بڑھ جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ایونٹ کی فیوریٹ ٹیم ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024