• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل میچز میں پرجوش بھارتی شائقین کی شرکت

شائع March 9, 2018

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے آئے تماشائیوں میں کئی بھارتی مداح بھی دیکھے گئے جنہوں نے پاکستانی شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے عالمی معایر کی لیگ قرار دیا۔

ہر باؤنڈری اور وکٹ پر اپنی ٹیم کی حمایت پر خوشیاں مناتے یہ بھارتی شہری اپنے کام دھندوں سے خصوصی وقت نکال کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ دیکھنے آئے۔

ملتان سلطان کی حمایت کرنے والے ایک بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ 'اب تک ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی۔

اپنے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی کے بارے میں سوال پر بھارتی تماشائی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض ان کے پسندیدہ ترین کھلاڑی ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کا مزہ لینے کے حوالے سے سوال پر بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ 'جی بالکل، ہم اسی لیے تو یہاں آئے ہیں'۔

بھارتی تماشائیوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کا ذریعہ ہیں اور اس میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے جس کا مزہ دونوں جانب کے افراد لیں اور اس ہی طرح سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔

پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے آئے تمام بھارتی مداحوں کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کی بحالی پر ملے جلے تاثرات پائے گئے۔

بھارتی شائقین نے دونوں ممالک کی پریمیئر لیگز میں ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کیلئے راستے کھولنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024