• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عمران طاہر پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے غیر ملکی

شائع March 3, 2018 اپ ڈیٹ March 6, 2018
ہیٹ ٹرل مکمل کرنے پر عمران طاہر کو ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں—
ہیٹ ٹرل مکمل کرنے پر عمران طاہر کو ساتھی کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں—

ملتان سلطان کے عمران طاہر پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی بدولت لیگ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں عمران طاہر نے حسان خان، جان ہیسٹنگز اور راحت علی کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

اس شاندار باؤلنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ملتان سلطانز نے نو وکٹ سے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

عمران طاہر پی ایس ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر تیسری اور پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ سچ بتاؤں تو مجھے نہیں پتہ کہ یہ کیا ہوا ہے کیونکہ سرفراز احمد اچھا کھیل رہے تھے اور میں اس حوالے سے منصوبے بنا رہا تھا لیکن بحیثیت ٹیم ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ پرفارمنس بیوی اور بیٹے کے نام کرتا ہوں جو مجھے دیکھنے کیلئے جنوبی افریقہ سے یہاں شارجہ آئے ہیں۔

عمران طاہر سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن میں محمد عامر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ رواں سال ملتان سلطان کے ہی جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024