• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون شو میں کیا کچھ سامنے آئے گا؟

شائع February 24, 2018

دنیا میں موبائل ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا ایونٹ 26 فروری سے اسپین کے شہر بارسلونا میں شروع ہورہا ہے۔

موبائل ورلڈ کانگریس میں نت نئے اسمارٹ فونز اور فون ٹیکنالوجی کو پیش کیا جائے گا اور یہ اینڈرائیڈ فونز کو سامنے لانے کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہے۔

مگر اس سال کون کون سی کمپنیاں اپنے فلیگ شپ فونز یا درمیانے درجے کی ڈیوائسز متعارف کرانے والی ہیں؟

یہاں آپ جان سکیں گے کہ بڑی کمپنیاں اس بار ایونٹ میں کیا کچھ لے کر آرہی ہیں۔

سام سنگ کے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس

ممکنہ گلیکسی ایس نائن پلس — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ گلیکسی ایس نائن پلس — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کی جانب سے ایک بار پھر اپنے فلیگ شپ ایس سیریز کے فونز اس ایونٹ میں متعارف کرائے جارہے ہیں، گزرے برسوں میں نوکیا، ایچ ٹی سی، سونی اور ایل جی اس ایونٹ میں سام سنگ کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، مگر اس سال سامنے آنے والی لیکس سے عندیہ ملتا ہے کہ دیگر کمپنیاں اس بار سام سنگ کے مقابلے پر نہیں آرہیں اور گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کے مقابلے پر کوئی ڈیوائس نہیں آرہی۔ سام سنگ کی جانب سے یہ فونز ایپل کے آئی فون ایکس کے مقابلے پر لائے جارہے ہیں، تاہم اس کا ڈیزائن ایس ایٹ جیسا ہی ہے تاہم ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ پہلی بار ایس سیریز کے فونز میں دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلی بار کسی فون میں ڈوئل آپرچر سیٹ اپ بھی دیا جارہا ہے۔ فیچرز کے لحاظ سے یہ فون سپر امولیڈ بیزل لیس ڈسپلے 18:5:9 ریشو کے ساتھ دیا جارہا ہے جبکہ یہ بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ بھی ہوگا، 3000 ایم اے ایچ نان ریموایبل بیٹری ایس نائن جبکہ ایس نائن پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔ ایس نائن کی قیمت 841 جبکہ ایس نائن پلس کی 997 یورو سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

سونی کا پہلا بیزل لیس فون

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ہر سال موبائل ورلڈ کانگریس میں سونی کی جانب سے ایک ہی جیسے ڈیزائن کے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے جاتے ہیں، جاپانی کمپنی مگر اب پہلی بار بیزل لیس ڈسپلے والے فون ایکسپیریا ایکس زی 2 اور ایکس زی 2 کامپیکٹ کو متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ ایکس زی 1 اور ایکس زی 1 کامپیکٹ کے اپ ڈیٹ ورژن ہوں گے۔ ایکسپیریا ایکس زی 2 میں 5.8 انچ ڈسپلے جبکہ ایکس زی ٹو کامپیکٹ پانچ انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔ اس ری ڈیزائن میں سونی نے ہیڈفون جیک کو ختم کردیا ہے۔ سونی کے ایکسپیریا زی ٹو کی قیمت 980 ڈالرز جبکہ اس کے چھوٹے ورژن کی 740 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ہیواوے، ایچ ٹی سی، ایل جی اور موٹرولا

ایل جی وی 30— فوٹو بشکریہ ایل جی
ایل جی وی 30— فوٹو بشکریہ ایل جی

بڑی موبائل کمپنیاں جیسے ہیواوے، ایچ ٹی سی، ایل جی اور موٹرولا اس ایونٹ میں فلیگ شپ فونز متعارف نہیں کرارہے۔ چینی کمپنی ہیواوے کی جانب سے اگلے ماہ یعنی مارچ میں نیا فلیگ شپ فون پیش کیا جائے گا، ایچ ٹی سی کی جانب سے ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی پر کچھ پیش کیا جائے گا، موٹرولا کی جانب سے موٹو جی سیریز کے فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایل جی گزشتہ سال کے وی تھرٹی فون کے اپ ڈیٹ ورژن کو پیش کرسکتی ہے۔

نوکیا

ممکنہ نوکیا سیون پلس — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ممکنہ نوکیا سیون پلس — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایچ ایم ڈی نے گزشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس کا میلہ نوکیا 3310 کے اپ ڈیٹ ورژن سے لوٹ لیا تھا، ایک سال بعد اس کمپنی کے اینڈرائیڈ فونز کچھ زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب تک اس کا کوئی بہترین فلیگ شپ فون سامنے نہیں آسکا ہے جو سام سنگ گلیکسی ایس سیریز یا گوگل پکسل کا مقابلہ کرسکے، مگر اس بار ایونٹ میں 5.5 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے والے ایک فلیگ شپ فون کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نوکیا سیون پلس اور نوکیا ون فون بھی پیش کیے جاسکتے ہیں، مگر یہ بھی امکان ہے کہ 3310 جیسا کوئی پرانا فون بھی سامنے آسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024