• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل: شاہد آفریدی کے کیریئر کا بہترین کیچ؟

شائع February 23, 2018 اپ ڈیٹ February 26, 2018
شاہد آفریدی کی جانب سے کیچ لینے کا منظر
شاہد آفریدی کی جانب سے کیچ لینے کا منظر

پاکستان سپر لیگ 2018 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار کیچ لے کر ایک مرتبہ پھر شائقین کے دل جیت لیے اور اس کیچ کو ان کے کیریئر کا بہترین کیچ قرار دیا جا رہا ہے۔

میچ میں 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 13ویں اوور میں عمر امین نے باؤلر کے اوپر سے شاندار شاٹ کھیلا اور ایسا لگتا تھا کہ یہ باؤنڈری کو پار کر جائے گی لیکن اگلے ہی لمحے شاہد آفریدی نے شاندار فیلڈنگ سے سب کو حیران کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے باؤنڈری کے پار جاتی گیند کو ایک ہاتھ سے کیچ کیا اور خود کو باؤنڈری سے باہر جاتا دیکھ کر گیند کو ہوا میں اچھا دیا اور واپس باؤنڈری میں آ کر گیند کو تھام کر شاندار کیچ مکمل کیا۔

اس کیچ کو شاہد آفریدی کے 20 سال سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کا بہترین کیچ قرار دیا جا رہا ہے جس نے میدان میں موجود تمام ہی افراد کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

میچ میں کراچی کنگز نے 19 رنز سے فتح حاصل کر کے لیگ کا کامیابی سے آغاز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024