• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا، انجری کے باعث شکیب الحسن ایونٹ سے باہر

شائع February 21, 2018

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن انجری کی وجہ سے تیسرے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مایہ ناز آلراؤنڈر شکیب الحسن اس وقت انگلی کی انجری کا شکار ہیں جس سے وہ تیزی سے صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ 22 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل تھری کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن گزشتہ ایونٹ کی چیمپیئن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، اور ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے ہی شبیر رحمٰن پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔

شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

شبیر رحمٰن پشاور زلمی کے لیے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ایونٹ دیگر میچز کے لیے انگلینڈ کے لیام ڈاسن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کی بھی انجری کے سبب لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

حسن علی گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں انجری سے صحتیابی کیلئے وقت درکار ہے لہٰذا وہ ممکنہ طور پر لی کے ابتدائی تین سے چار میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کا آغاز 22 فروری سے ہورہا ہے جہاں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے مدِ مقابل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024