• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ثقلین مشتاق، پشاور زلمی کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر

شائع February 17, 2018 اپ ڈیٹ February 20, 2018
—فوٹو:پشاورزلمی
—فوٹو:پشاورزلمی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چمپیئن پشاورزلمی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ باز اسپنر ثقلین مشتاق کو ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے اپنے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرتے ہوئے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں گزشتہ سال پی ایس ایل کا چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے ہیڈ کوچ محمد اکرم ہیں۔

پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ محمد اکرم کو اب عظیم آف اسپنر ثقلین مشتاق کا تعاون بھی حاصل ہوگا جو ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ہوں گے۔

اسپن باؤلنگ کے شعبے میں دوسرا گیند متعارف کروانے والے سابق عظیم باؤلر 18 فروری کو دبئی میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کو اسپن باؤلنگ کی کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور اس سے قبل انھوں نے انگلینڈ کی قومی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا تھا۔

پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جہاں پشاور زلمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے افتتاحی میچ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

پشاور زلمی کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی خدمات اس مرتبہ حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ٹیم چھوڑ کر کراچی کنگز میں شامل ہوچکے ہیں جہاں وہ عماد وسیم کی قیادت میں کھیلیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی سیزن اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کر اولین چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024