• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹام کروز کی ایکشن فلم مشن امپاسیبل جولائی میں ریلیز ہوگی

شائع January 26, 2018
اداکار نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا —.
اداکار نے اپنی نئی فلم کے نام کا اعلان انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ذریعے کیا —.

ہولی وڈ کے نامور اور کامیاب اداکار ٹام کروز آخر کار انسٹاگرام کا حصہ بن گئے، جہاں انہوں نے اپنی فلم مشن امپوسیبل کے چھٹے حصے کے نام کا اعلان کیا۔

اداکار نے فلم کے نام کے ساتھ ساتھ اس کی پہلی جھلک بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو یقیناً کافی دلچسپ نظر آرہی ہے۔

مشن امپوسیبل کے چھٹے حصے کا نام ’فال آؤٹ‘ رکھا گیا ہے، جو رواں سال 27 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Get ready. #MissionImpossible

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise) on

اپنی انسٹاگرام کی پہلی پوسٹ میں اداکار نے فلم کا نام شیئر کیا، جبکہ ایک اور پوسٹ میں فلم کے ایک ایکشن سین کی تصویر مداحوں کو دکھائی۔

مزید پڑھیں: ' جب ٹام کروز نے زندگی کو داﺅ پر لگادیا'

خیال رہے کہ فلم کی پروڈکشن گزشتہ سال اگست میں اس وقت روک دی گئی تھی جب اداکار ٹام کروز کو فلم کے سیٹ پر ایکشن سین کرتے ہوئے چوٹ لگ گئی تھی۔

ٹی ایم زیڈ نے اداکار کے اسٹنٹ کرنے کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سے دوسری عمارت تک پہنچنے کے لیے جمپ لگاتے ہوئے ناکام ہوگئے تھے۔

اس واقع کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ٹام کروز مشن امپاسیبل کی پہلی فلموں میں بھی خطرناک اسٹنٹ کر چکے ہیں، جب کہ فلم کی چھٹی سیریز کے لیے وہ اس اسٹنٹ سے قبل بھی اپنی زندگی خطرے میں ڈال چکے ہیں، انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمی کیریئر کے مشکل ترین اسٹنٹ کیے۔

فلم ساز کرسٹوفر مک کوری کی اس فلم میں ٹام کروز نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں، بلکہ وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

فلم کی دیگر کاسٹ میں رابیکا فرگوسن، سائمن پیگ، مائیکل موناگن، ہینری کیول اور الیک بیلڈون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011 اور پانچویں فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، چھٹی فلم کو 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024