• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے میچ کا اعلان

شائع January 25, 2018
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، ساتھ میں مصباح الحق اور معین خان بھی موجود ہیں— فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، ساتھ میں مصباح الحق اور معین خان بھی موجود ہیں— فوٹو: اے پی پی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگـ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ایونٹ سے قبل سابق چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دونوں ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو رولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی، کپتان مصباح الحق اور کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان بھی آفیشلز نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس میچ کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ نمائشی میچ اچھا اقدام ہے جو پہلے نہیں ہوا، میچ میں ناصرف کھلاڑی باقی اسٹاف بھی حصہ لیں گے اور اس میچ کا مقصد ٹورنامنٹ سے قبل ایک ماحول بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمائشی میچ کا مقصد ٹورنامنٹ میں لوگوں کو انوالو کرنا ہے اور ہم نے دوسرا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلنے کی درخواست ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی دفعہ نمائشی میچ ہوگا اور امید ہے کہ ایک اچھا میچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سب سے بڑا گیم ایونٹ ہے، ہم پنڈی اور اسلام آباد پر بہت فوکس کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے جہاں کی اونر شپ ہو وہاں میچز ہوں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور انشااللہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ٹیم کو بہتر کیا ہے اور پی ایس ایل میں زبردست مقابلے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دونوں ایڈیشن بہت کامیاب رہے اور تیسرا بھی کامیاب رہے گا۔ یہ ملک کا اپنا ایونٹ ہے اور کامیاب کرانا سب کی ذمے داری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024