• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

چین کی 82 سالہ ’باسکٹ بال دادی‘

شائع January 23, 2018
فوٹو بشکریہ/ فیس بک
فوٹو بشکریہ/ فیس بک

چین سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ یو جنگشیا صرف چین کے رہنے والوں کو ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کو اپنی شاندار باسکٹ بال کھیلنے کی اسکلز سے متاثر کررہی ہیں۔

یو جنگشیا ہر روز 20 منٹ کے لیے باسکٹ بال کھیلتی ہیں تاکہ وہ فٹ رہ سکیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ یوگا کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔

ان کی باسکٹ بال کھیلنے کی ویڈیوز اور تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد انہیں ’باسکٹ بال دادی‘ کا نام دیا گیا۔

ان کے حوصلے سے بہت سے لوگ خاصے متاثر بھی ہورہے ہیں۔

یوجنگشیا کی زندگی میں کھیل کی کافی اہمیت رہی ہے اور وہ دوسروں کو بھی اپنے جیسی زندگی گزارنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

یو جنگشیا کا تعلق چین کے صوبے لیاؤننگ سے ہے، وہ 1936 میں پیدا ہوئیں اور انہیں اپنے اسکول کے دور سے ہی باسکٹ بال سے محبت ہے۔

ان کا اپنے کھیل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’باسکٹ بال کھیلنے سے میری صحت اچھی رہتی ہے جبکہ میری سوچ بھی کافی مثبت رہتی ہے‘۔

یو جنگشیا کے شوہر 1984 میں ایک بیماری کی وجہ سے فالج میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد سے انہوں نے اپنے شوہر کا خیال رکھا۔

باسکٹ بال کھیلنے کے علاوہ وہ یوگا کرنے کی شوقین ہیں، جس کا آغاز انہوں نے اپنے شوہر کے سال 2000 میں انتقال کے بعد کیا۔

وہ 2013 میں چین کی مڈل ایج وومن باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں، اور وہ اس ٹیم میں شامل سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی تھیں، انہوں نے اپنی شاندار اسکلز سے ٹیم کے دیگر ارکان و آفیشلز کو بےحد متاثر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024