• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پشاور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

شائع January 20, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

پشاور: سٹی پولیس نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے فقیر آباد میں تھانے کے حکام نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 7 ویں جماعت کی طالبہ کی شکایت پر عوامی مقامات کے تحت خواتین کو ہراساں کرنے والا سردار احمد جان کالونی کے رہائشی گوہر کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 47 سالہ مبینہ ملزم شکایت گزار کو اسکول جاتے وقت روزانہ تنگ کیا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: زینب قتل کیس: پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزم شکایت گزار پر خطوط اور اپنا نمبر پھینکتا تھا اور ساتھ ساتھ آوازیں بھی لگایا کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 7ویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ ملزم کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اس کے رہائش گاہ کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بچوں سے زیادتی کے واقعات پر حکومت سنجیدہ نہیں'

انہوں نے کہا کہ جب طالبہ اس کے گھر پہنچیں تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی تاہم وہ گولیوں سے بچ کر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔

مبینہ ملزم کو پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 324 اور 354 کے تحت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


یہ خبر 20 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024