• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جہلم میں 8 سالہ بچی کا ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

شائع January 19, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کی تحصیل دینہ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسحٰق کی عمر 26 سال ہے اور وہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، جو بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اور اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: 6 ماہ میں 10 کم سن بچوں کا ریپ اور قتل

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ بدھ کو جب بچی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں تھی تو ملزم آیا اور بہلا کر بچی کو اپنے ساتھ لے گیا اور قریبی مقام پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کے حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے فوری بعد بچی کے والد کی جانب سے تھانہ دینہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

ایف آئی آر درج ہونے پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کی گئی اور مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بعد ازاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم پولیس نے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی بھیج دیئے ہیں، جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصور:کمسن بچی کے مبینہ ریپ، قتل پر احتجاج، توڑ پھوڑ

خیال رہے کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں قصور میں 6 سالہ بچی زینب اور مردان میں 3 سالہ عاصمہ کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

تاہم زینب کے معاملے نے پوری قوم کو اس وقت مزید جنجھوڑا جب اس کی لاش کچرے کے ڈھیر سے ملی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024