• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی

شائع January 18, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

کراچی کے علاقے سچل کے قریب رمضان گبول گوٹھ میں قریبی رشتہ دار نے مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ رخسانہ کی جانب سے سچل پولیس اسٹیشن میں درج کرایا گیا، جس میں بچی کے چچا کو نامزد کیا گیا ہے۔

تاہم بچی کی والدہ نے پولیس پر کوئی کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکام پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 7 سالہ بچے کا ’ریپ‘، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ کراچی میں بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ قصور میں کمسن بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعے کے بعد پیش آیا۔

قصور میں چھ سالہ بچی زینب کے ریپ اور قتل کے واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، جس کی لاش گزشتہ ہفتے کوڑے سے ملی تھی۔

کمسن بچی کے ساتھ درندگی کے اس وقعے کے خلاف قصور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تاہم واقعے کا مرکزی ملزم صوبائی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیئے جانے اور کئی ایجنسیوں کے کیس پر کام کرنے کے باوجود تاحال مفرور ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024