• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب، اسمارٹ باتھ روم متعارف

شائع January 13, 2018 اپ ڈیٹ January 14, 2018
اسمارٹ باتھ روم کمرے کے سیٹ پر مشتمل ہے—فوٹو: سی نیٹ
اسمارٹ باتھ روم کمرے کے سیٹ پر مشتمل ہے—فوٹو: سی نیٹ

ویسے تو گزشتہ چند سال سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی انقلابی تخلیقات متعارف کرائی جاچکی ہیں، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کو بدل دیا۔

ہواؤں میں جہازوں کی طرح اڑتی گاڑیوں، گاڑیوں کی طرح سڑکوں پر دوڑتے جہاز، پانی پر اترتے ہیلی کاپٹر، منٹوں میں گھر تیار کرتے پرنٹر، مصنوعی انسانی اعضاء تیار کرنے والی تھری ڈی ٹیکنالوجی اور لوگوں کو مارنے والے ڈرون کے بعد لوگوں کو بچانے والے ڈرونز نے دنیا کو ہی بدل کر رکھ دیا۔

اب دنیا میں جہاں اسمارٹ جوتے اور اسمارٹ کپڑے پہنے جاتے ہیں، وہیں اب گھر بھی اسمارٹ ہونے لگے ہیں۔

لیکن اب اسمارٹ ہونے کی بات گھروں کے مخصوص کمروں تک محدود نہیں رہی، کیوں کہ اب امریکی کمپنی ’کوہلر‘ نے ایک ایسا اسمارٹ باتھ روم متعارف کرادیا ہے، جسے استعمال کرنے والے افراد کئی کام خود کرنے سے آزاد ہوجائیں گے۔

—فوٹو: سی نیٹ
—فوٹو: سی نیٹ

جی ہاں، امریکی کمپنی ’کوہلر‘ نے اسمارٹ باتھ روم متعارف کرادیا، جس میں نصب پانی کی نلکیوں کو کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ انہیں حکم دیا جائے گا کہ پانی کا بہاؤ شروع کیا جائے تو وہ حکم کی تعمیل کریں گی۔

یہی نہیں اس اسمارٹ باتھ روم میں لگے شیشے اتنے اسمارٹ ہیں کہ وہ آپ کو اپنا شیڈیول بھی بتائیں گے، شیشوں کی اسکرین کیلینڈر کی طرح آپ کے سامنے آپ کے یومیہ کاموں کی تفصیل لائے گی۔

اسمارٹ باتھ روم کی بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی، اس کا کمال یہ ہے کہ یہ جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے باعث انسان کو یہ بھی تجویز دے گا کہ اسے غذاؤں میں کتنا فائبر استعمال کرنا چاہیے، اوراسے کس طرح کی نیوٹریشن کھانی چاہیے۔

اسمارٹ باتھ روم کے ٹب کو نہانے کے پانی کے لیے بھرنے یا اسے اپنی مرضی کے مطابق گرم کرنے کے لیے آپ کو اپنا وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ صرف ہدایات جاری کرنی پڑیں گی کہ ٹب کو بھر کے پانی کو نیم گرم یا زیادہ گرم کیا جائے۔

—فوٹو: انگیجٹ
—فوٹو: انگیجٹ

یہ اسمارٹ باتھ روم صارف کے موبائل سے منسلک ہوگا، جو ہر طرح کی معلومات فراہم کرے گا۔

فوری طور پر کمپنی نے اس کی رقم کا اعلان نہیں کیا، جب کہ اسے دنیا بھر میں کس طرح اور کیسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے بھی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس باتھ روم کو سب سے پہلے امریکا میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی نے پہلی بار اس باتھ روم کو اپریل 2017 میں متعارف کرایا تھا، تاہم اس وقت اس کے کئی فیچرز پر کام جاری تھا، اب اسے ایک مکمل کمرے کی صورت میں متعارف کرادیا گیا۔

اس باتھ روم کو کمپنی نے لاس ویگاس میں جاری ٹیکنالوجی فیسٹیول ’سی ای ایس 2018‘ میں متعارف کرایا۔

—فوٹو: انگیجٹ
—فوٹو: انگیجٹ

تبصرے (1) بند ہیں

Mustafa Jan 13, 2018 07:51pm
Great invention with excellent innovation.

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024