• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مستقبل کا کمپیوٹر لینا پسند کریں گے؟

شائع January 13, 2018
— فوٹو بشکریہ ریزر
— فوٹو بشکریہ ریزر

ریزر وہ کمپنی ہے جو لیپ ٹاپ کی دنیا میں نت نئے اور چونکا دینے والے تجربات کے لیے جانی جاتی ہے، جس کی مثال گزشتہ سال پیش کیے جانے والا تین اسکرین پر مشتمل کانسیپٹ لیپ ٹاپ تھا۔

اب یہ کمپنی مستقبل کے ایک اور کمپیوٹر کے ساتھ سامنے آئی ہے جو کہ دنگ کردینے والا ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ریزر نے پراجیکٹ لنڈا کے نام سے ایک کانیسپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرایا جس میں ایک اسمارٹ فون ہی درحقیقت لیپ ٹاپ کا کام کرے گا۔

فوٹو بشکریہ ریزر
فوٹو بشکریہ ریزر

جی ہاں کمپنی کے اپنے ریزر اسمارٹ فون کو لیپ ٹاپ میں ماﺅس کی جگہ نصب کرکے اس ڈیوائس کو 13.3 انچ ڈسپلے اور کی بورڈ سے لیس کردیا جاتا ہے جو کہ فون کو چارج بھی کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق مستقبل قریب میں اسمارٹ فونز ہی درحقیقت وائد ڈیوائس ہوگی جس کی آپ کو اپنے کاموں اور تفریح کے لیے ضرورت ہوگی۔

یہی وجہ ہے کہ پراجیکٹ لنڈا میں اس ڈیوائس کو بڑی اسکرین اور کی بورڈ فراہم کرکے اسے زیادہ کارآمد بنادیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریزر
فوٹو بشکریہ ریزر

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس لیپ ٹاپ میں ایسا ڈوک اسٹیشن نصب ہے جو ریزر فون کو لیپ ٹاپ بنانے کے لیے کافی ہے۔

جب فون کو ڈوک میں فکس کردیا جائے گا تو بس ایک بٹن کو دبا کر آپ اسے لیپ ٹاپ میں تبدیل کرسکیں گے۔

اس سے پہلے ایسا تجربہ ماضی میں بھی کیا جاچکا ہے تاہم اس وقت مکمل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ڈوک میں لگنے کے بعد اسمارٹ فون ٹریک پیڈ کی طرح کام کرے گا اور انگلی کی حرکت پر زبردست ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔

اسی طرح وہ فون لیپ ٹاپ کی دوسری اسکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا جبکہ وہ اسپیکر کا کام بھی کرے گا۔

اس میں موجود یو ایس بی پورٹ سی فون کو چارج کرتی رہے گی جبکہ ہیڈفون جیک اور معمول کی یو ایس بی پورٹ بھی دی گئی ہے۔

چونکہ ریزر فون اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہے تو لیپ ٹاپ بھی اینڈرائیڈ ایپس پر ہی چل سکے گا۔

فوٹو بشکریہ ریزر
فوٹو بشکریہ ریزر

آسان الفاظ میں اس میں وہ سب کچھ ہوگا جو کسی اینڈرائیڈ فون میں ہوتا ہے مگر زیادہ بڑا اور استعمال میں آسان ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس کانسیپٹ کو عملی شکل کب تک دی جائے گی اور کب تک یہ عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024