• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آئی سی سی نے میلبرن کی ناقص وکٹ پر وارننگ جاری کردی

شائع January 12, 2018
آسٹریلیا اور انگلش ٹیموں کے کپتانوں اسٹیون سمتھ اور جوروٹ نے بھی میلبرن کی وکٹ پر تنقید کی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا اور انگلش ٹیموں کے کپتانوں اسٹیون سمتھ اور جوروٹ نے بھی میلبرن کی وکٹ پر تنقید کی تھی— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کی ناقص وکٹ پر گراؤنڈ کے حکام کو آفیشل وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ڈرا پر ختم ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو دونوں ٹیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جہاں کھیل کے پانچ دن کے دوران صرف 24 وکٹیں رکھیں۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 327 اور دوسری اننگز چار وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ انگلینڈ نے میچ میں اپنی واحد اننگز میں ایلسٹر کک کی ڈبل سنچری کی بدولت 491 رنز بنائے۔

میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس وکٹ میں گیند اور بلے کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں تھا اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے میلبرن کی وکٹ کو ناقص قرار دے دیا

آئی سی سی نے وکٹ پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ یہ مقام مستقل استعمال ہو رہا ہے اور ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی کہ انٹرنیشنل میچ کی وکٹ کو ناقص قرار دیا گیا ہو۔

آئی سی سی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور میلبرن کرکٹ کلب نے مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں میں بہتر وکٹوں کی تیاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ میلبرن کی وکٹ آسٹریلیا کی تاریخ کی پہلی وکٹ ہے جسے ناقص قرار دیا گیا ہے۔

میلبرن اتوار کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024