• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

قصور کیس: جے آئی ٹی میں تین مزید پولیس افسران شامل

شائع January 12, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

لاہور: پنجاب حکومت نے قصور میں 6 سالہ بچی کے ساتھ ہونے مبینہ ریپ اور اس کے بعد قتل پر تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے تین مزید سینیئر پولیس افسران کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا حصہ بنادیا۔

وزیرِاعلیٰ ہنجاب نے صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی کو بھی کیس میں علیحدہ تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

جے آئی ٹی کی سربراہی پنجاب پولیس کے ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) ابوبکر خدا بخش اور چار دیگر سینئر حکام جن میں شیخوپورہ کے ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید اور ان کے ساتھی شامل ہیں، کی جانب سے کی جارہی ہے۔

یہ دیکھیں: قصور: مبینہ ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

سینیئر حکام نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زینب کے قاتل کی شناخت کے امور پر بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کیس کے حل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ماہر پولیس حکام کو کام پر لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے شیخوپورہ کے آر پی او سمیت پنجاب پولیس کی سینیئر قیادت کی قصور میں ان واقعات پر کنٹرول کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر سینئر افسران کی صورت حال کو قابو کرنے میں نا اہلی کی وجہ سے مظاہرے شدت اختیار کر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’پہلے کارروائی کرلی جاتی تو قصور واقعہ پیش نہ آتا‘

وزیرِاعلیٰ نے پولیس قیادت پر اپنا اعتماد ظاہر نہ کرتے ہوئے تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھایا اور مزید ماہر پولیس افسران کو تحقیقات کا حکم دیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کے احکامات کے پیش نظر انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے ڈی آئی جی وقاص نظیر اور ڈی آئی جی چوہدری سلطان کو قصور پہنچتے ہوئے اس کیس پر کام کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اسی دوران انہوں نے پنجاب کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو قاتل کی گرفتاری کے لیے علیحدہ تحقیقات کے آغاز کا بھی حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قصور واقعہ: 11 کیسز کی محنت صفر ہوگئی، رکن چائلڈ رائٹس پروٹیکشن

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے قصور میں مزید معلومات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات کے لیے دو ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ٹیمیں متاثرہ لڑکی کے تمام قریبی رشتہ داروں کے پروفائل بھی تیار کریں گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ 200 سادہ لباس اہلکاروں کو بھی شہر میں تعینات کردیا گیا خصوصی طور پر ان تین تھانوں کی حدود میں جہاں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔


یہ خبر 12 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024