• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جہلم: باپ نے نومولود کو رقم کے عوض ’فروخت‘ کردیا

شائع January 10, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

جہلم کے علاقے محلہ اسلامیہ اسکول کے رہائشی بےروزگار اور مقروض باپ نے اپنے نومولود بچے کو مبینہ طور پر 5 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

نومولود کی ماں ثنا زبیر اور نانی نے بچے کی بازیابی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کو درخواست دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں جہلم کے مقامی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا، جس کے بعد حالت بگڑنے پر انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے واپسی پر ان کے شوہر زبیر اختر نے انہیں بتایا کہ اس نے نومولود کو 5 ہزار روپے میں اس کی بہن کے مالک مکان کو فروخت کردیا ہے۔

ثنا زبیر کا کہنا تھا کہ زبیر نے بچے کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنے پر جھگڑا شروع کردیا اور پھر گھر سے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: نوزائیدہ بیٹی کو فروخت کرنے والا جوڑا گرفتار

ڈی پی او نے سول لائن پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو فوری کارروائی کرکے بچے کی بازیابی کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بے روزگار اور غربت کے مارے والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو رقم کے عوض فروخت کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں غربت اور بےروزگاری کے باعث والدین کی جانب سے بچوں کی فروخت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024