• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انگلش ٹی20 اسکواڈ میں بین اسٹوکس شامل

شائع January 8, 2018

لندن: انگلینڈ نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور ٹیسٹ و ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے بین اسٹوکس ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

برسٹل میں نائٹ کلب جھگڑے کے سبب بین اسٹوکس کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے باہر کیا گیا جس کے بعد وہ ون ڈے سیریز کے اسکواڈ سے خود دستبردار ہو گئے تاہم وہ ٹی20 اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ایشز سیریز میں ناقص کارکردگی کے باوجود جیمز ونس سلیکٹرز کا اعمتاد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سیم بلنگز کو جونی بیئراسٹو کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایون مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جو روٹ، سیم بلنگز، ٹام کیورن، لیام ڈاؤسن، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ملان، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوکس، جیمز ونس، ڈیوڈ ولی اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ملکی ٹی 20 سیریز فروری میں کھیلی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024