• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پانچویں ایشز ٹیسٹ کیلئے ایگار آسٹریلین اسکواڈ میں شامل

شائع December 31, 2017

میلبرن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ایشٹن ایگر نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری کی تھی تاہم ناقص باؤلنگ کارکردگی کے سبب انہیں صرف دو ایشز ٹیسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع مل سکا۔

اس کے بعد رواں برس دورہ بنگلہ دیش کیلئے انہیں دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے چار میچز میں 9 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

سڈنی کی وکٹ روایتی طور پر اسپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہے اس لیے انہیں اضافی طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر آسٹریلین ٹیم نے آخری ٹیسٹ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تو ممکنہ طور پر نیتھن لایون کے ساتھ ایشٹن ایگار بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024