• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چوتھا ایشز ٹیسٹ: بارش نے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

شائع December 29, 2017
بارش کے سبب میچ کے چوتھے دن کے آخری سیشن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا— فوٹو: اے پی
بارش کے سبب میچ کے چوتھے دن کے آخری سیشن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا— فوٹو: اے پی

میلبرن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بارش کی مدد سے سیریز میں پہلی شکست کے خطرے کو کم کرتے ہوئے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے ہیں۔

جمعے کو میلبرن میں چوتھے ایشز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے 491 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کک 244 رنز پر کھیل رہے تھے۔

دن کے پہلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر کمنز نے اینڈرسن کو آؤٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط لپیٹ دی اور یوں 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ایلسٹر کک نے بیٹ کیری کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے چار جبکہ جوش ہیزل وُڈ اور نیتھن لایون نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

164 رنز کے خسارے کے ساتھ آسٹریلیا دوسری اننگز کیلئے میدان میں اتری تو اس کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 65 پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، کیمرون بینکرافٹ 27 اور عثمان خواجہ 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس کے بعد وارنر اور کپتان اسمتھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کا مجموعہ 103 تک پہنچا دیا لیکن اس موقع پر بارش ے کھیل نے مداخلت کر دی اور دوتھے دن دوبارہ میچ شروع نہ ہو سکا اور آخری سیشن کا کھیل ضائع ہو گیا۔

جب چوتھے دن کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے تھے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 61 رنز درکار ہیں، ڈیوڈ وارنر 40 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز پہلے ہی 3-0 سے اپنے نام کرچکی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Farrukh Dec 29, 2017 08:05pm
Love the headline. Pakistan Zindabaad

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024