• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کُک کے ناقابل شکست 244 رنز، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط

شائع December 28, 2017
آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 244 رنز کی اننگز کھیلنے والے ایلسٹر کک کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی
آسٹریلین نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 244 رنز کی اننگز کھیلنے والے ایلسٹر کک کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

میلبرن: مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسڑ کُک کی ناقابل شکست 244 رنز کی بدولت انگلینڈ نے میلبرن ٹیسٹ پر پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے میچ کے تیسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بناکر آسٹریلیا کے خلاف 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ایلسٹرکک 104 اور جو روٹ 49 رنز پر کھیل رہے تھے۔

کپتان جو روٹ انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر کیومنز کی گیند پر نیتھن لایون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ سے اوپننگ بلے باز کک نے اپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

روٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی مڈل آرڈر بلے باز زیادہ دیر تک کک کا ساتھ نہ دے سکا اور ڈیوڈ ملان 14، جونی بیئراسٹو 22، معین علی 20، کرس ووکس 22 اور تام کوران چار رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔

373 رنز پر آٹھ وکٹوں سے محروم ہونے کے بعد انگلینڈ کی ایشز میں پہلی مرتبہ بڑی برتری لینے کا خواب ایک مرتبہ پھر چکنا چور ہوتا نظر آ رہا تھا لیکن اس موقع پر ایلسٹر کک کے ساتھ اسٹورٹ براڈ آسٹریلین باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

دونوں نے نویں وکٹ کیلئے پورے 100 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو سیریز میں پہلی مرتبہ مضبوط مقام تک پہنچا دیا، براڈ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 56 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی انگز کے اسکور 327 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 491 رنز بنا کر اس کے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی اور 164 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔

ایلسٹر کک نے پورے دن شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ 27 چوکوں کی مدد سے 244 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزل وُڈ، نیتھن لایون اور کیومنز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024