• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بل گیٹس کی نظر میں 2017 میں کیا اچھا رہا؟

شائع December 20, 2017 اپ ڈیٹ December 30, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار دنیا کے مخیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ ہر سال کے اختتام پر اس برس کی مثبت پیشرفت کی فہرست مرتب کرنے کے عادی ہیں۔

2017 میں بھی انہوں نے ایسی ہی فہرست مرتب کی ہے جس میں ایسی خبروں کو شامل کیا ہے جو ان کے خیال میں اس سال دنیا میں بہتری کا باعث بنیں۔

مزید پڑھیں : بل گیٹس نے بتایا امیر بننے کا نسخہ

ویسے تو وہ ہر سال اس طرح کی فہرست اپنے ذاتی بلاگ میں پوسٹ کرتے ہیں، مگر اس سال انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے یہ کام کیا۔

تو جانیں کہ بل گیٹس کی نظر میں 2017 میں کیا کچھ بہترین رہا، جس کا آغاز انہوں نے اس پیغام کے ساتھ کیا کہ اس سے انکار ممکن نہیں کہ 2017 واقعی ایک سخت سال رہا مگر اس میں امید اور پیشرفت کے کچھ زبردست لمحات بھی دیکھنے میں آئے۔

اپنے خاندان کا پہلا گریجویٹ

مئی 2017 میں ایڈرڈو سانچز نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ اپنے خاندان کا پہلا شخص ہے جس نے کالج سے گریجویٹ کیا۔

بولی وڈ فلم بھی فہرست کا حصہ

ویسے تو بولی وڈ فلموں کے پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے مگر بل گیٹس بھی ایک فلم سے متاثر ہوجائیں گے، یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا، تاہم اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ : ایک پریم کتھا ان کا دل چھونے میں کامیاب رہی، اور اس بارے میں انہوں نے لکھا کہ بولی وڈ کی یہ نوبیاہتا جوڑے کے رومان کے گرد گھومتی فلم میں ناظرین کو بھارت کے نکاسی آب کے چیلنج کی تعلیم دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بل گیٹس کی 5 پیشگوئیاں جو پوری ہوگئیں

بھوٹان اور مالدیپ سے خسرہ کا خاتمہ

بل گیٹس نے اس حوالے سے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جون میں عالمی ادارہ صحت نے بھوٹان اور مالدیپ کو خسرہ سے پاک ممالک قرار دیا۔

ورلڈ فوڈ پرائز ونر

ورلڈ فوڈ پرائز جیتنے والے @akin_adesina اس انعامی رقم کو افریقی نوجوانوں کو زراعت کا حصہ بنانے کے لیے فنڈ کی تشکیل پر خرچ کریں گے۔

دوسروں کی مدد کرنا خود کے لیے بھی بہتر

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ دوسروں کے لیے کام کرتے ہیں، وہ مدد کرنے والوں کے لیے خود کی ذات کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

مطالعے کا فروغ

اس حوالے سے بل گیٹس نے لکھا کہ ایک نئے کھیل کے لیے اسکولوں میں طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جسے بہت زیادہ مطالعہ کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس کھیل میں خود بھی حصہ لیا

آخر میں انہوں نے لکھا کہ ان ٹوئیٹس نے مجھے 2017 کے بارے میں اچھا محسوس کرنے پر مجبور کیا اور اگلے سال کے لیے زیادہ پرامید، مجھے توقع ہے کہ آپ لوگ بھی زیادہ امید محسوس کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024